چنتامنی:17 ستمبر(سید اسلم پاشاہ؍ایس او نیوز) ملک کے وزیراعظم نریند مودی کی 67ویں سالگرہ کے موقع پر یہاں کے بی جے پی کارکنوں نے علی الصبح سرکاری اسپتال پہنچ کر اسپتال کے آس پاس کوڑا کرکٹ کو صاف کیا بعد میں شہر کے اناتھ آشرم پہنچ کر پسماندہ طبقات و غریب بچوں میں کتابیں کپڑے تقسیم کرکہ کھانا کھلایا گیا اناتھ آشرم میں کپڑے تقسیم کرنے کے بعدخطاب کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر ارون بابو نے کہا کہ جب سے ملک کے وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے سوچھ بھارت مہم کاآغاز کیا گیا تب سے ملک بھر کے عوام اس مہم میں برابر حصہ لیتے ہوئے نظر آرہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ سوچھ بھارت ابھیان میں ملک کے ہر شہری کو اپنا ایک خاص تعاون پیش کرنا ضروری ہے سب سے پہلے ہم اپنے آپ سے اس سوچھ بھارت کا آغاز کریں تاکہ دوسروں کو آگاہی دینے کے ساتھ اس بات کی جانب پہل کی کوشش کی جائے کیونکہ جب تک ہم خود اس سلسلہ میں آگے نہیں بڑھیں گے تب تک ہم دوسروں کو اس مہم کے تعلق سے روشناس نہیں کراسکیں گے ۔
اس موقع پر بی جے پی تعلقہ صدر انجنیاریڈی مہیش بائی سدا شیوا دلیپ راجو منجو شردھر سوشیل اماّ آنند پرساد ریڈی عمران خان دیوراج سمیت کئی بی جے پی کے کارکنان شریک تھے۔